:ڈس کلیمر
اِن بلاگز میں صرف اور صرف لکھنے والوں کے ذاتی خیالات اور آراء پیش کی جا رہی ہیں۔ لہٰذا، ضروری نہیں کہ یہ ویمن اِن الیکشنز (ڈبلیو آئی ای) یا اس کے عملہ کے خیالات اور آراء کی نمائندگی کرتے ہیں۔
- All
- خواتین کا عالمی دن
معذور خواتین کو انتخابی عمل میں بہتر نمائندگی کی ضرورت ہے۔
یہ سچ ہے کہ جمہوریت کا انحصار عوامی عہدوں پر لوگوں کی صنف یا معذوری سے قطع نظر اُنکی شمولیت پر ہے ، ۔ لیکن پاکستان کا سیاسی میدان معذور افراد کی اس میدان میں شمولیت کےحوالے سے اضطراب کا شکارہے ۔ جس میں ایک سوچ ایسی بھی ہے کہ معذور افراد کو سیاسی لحاظ سےغیر ذمہ دار اور غیر…
خواتین اور قیادت
علاقائی، قومی اور عالمی سطحوں پر خواتین میں اب یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صنعت، حکومت، تعلیم، انجینئرنگ، صحت وغیرہ جیسے شعبوں کی قیادت میں ان کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ خواتین اب ان تمام روایتی حدود سے آگے نکلنے کے لئے پرعزم ہیں جن کی وجہ سے وہ صلاحیت اور مہارت ہونے کے باوجود بھی قیادت کے عہدوں…
خواتین کی خودمختاری
خواتین کا عالمی دن دنیا بھر حقوق نسواں کی تحریک میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ بعض ملکوں میں اس دن سرکاری تعطیل بھی ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیمیں اور ادارے اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہمارے اس دور میں خواتین کو جنسی تشدد،…
عورت: پیدائشی لیڈر
تیزی سے بدلتے ماحول میں اصل توجہ اس جانب بڑھ رہی ہے کہ محض اچھی انتظامی قیادت یا مینجمنٹ سے بات نہیں بنے گی بلکہ اصل ضرورت موثر قیادت کی ہے اور حالیہ عرصے کے دوران خواتین نے ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ نہ صرف گھر کو اچھے طریقے سے بنا سکتی ہیں بلکہ معاشرے کی قیادت اور سب…
پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین کا کردار
“ترقی کا کوئی بھی طریقہ عورت کی خودمختاری سے زیادہ موثر نہیں” خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف ہیں۔ کسی بھی ملک یا ریاست کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اصناف کے درمیان فرق کو ہی کم کر دیا جائے تو ملک کی خام ملکی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح خواتین کو…
معیشت اور سیاست میں صنفی عدم مساوات
“میں اپنی آواز اس لئے بلند نہیں کرتی کہ چِلا سکوں، بلکہ اس لئے کہ اُن لوگوں کی سنی جائے جن کی کوئی آواز نہیں… ان حالات میں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے جب ہمارے نصف کو روک کر رکھا جا رہا ہے” – ملالہ یوسف زئی صنفی عدم مساوات کے حوالے سے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ…
سیاست میں خواتین کا کردار میدانِ سیاست میں خواتین کی خودمختاری
خواتین ہمارے معاشرے اور سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ مختلف سٹڈیز سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاست میں خواتین کی تعداد جتنی زیادہ ہو، وہ خواتین کے خلاف ہراسیت اور صنفی برابری کی بنیادی شرط کی تکمیل پر اتنی زوردار طریقے سے آواز بلند ہوتی ہے۔ فیصلہ سازی میں جیسے جیسے خواتین کی نمائندگی بڑھتی جاتی ہے، خواتین…
عورت مارچ
سال 2019 کا عورت مارچ حالیہ سالوں کے دوران حقوقِ نسواں کی سب سے نمایاں اور شاندار سرگرمیوں میں سے ایک تھا۔ جتنے بڑے پیمانے پر اس کا اہتمام کیا گیا، سبھی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے طرح اس میں حصہ لیا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مختلف سماجی طبقات، مذاہب، نسلی گروپوں اور علاقوں سے تعلق…
زیور یا گلے کا طوق
ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ماضی اور حال میں سیاست، معیشت اور معاشرت کے میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور اس جدوجہد کے حوالے سے آئندہ کے لئے عزائم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس خاص دن کی…
عورت، ایک برابر انسان
“میں نہیں چاہتی کہ عورت کو مردوں پر اختیار ملے، میں چاہتی ہوں کہ عورت کو خود پر اختیار ملے”۔ میری شیلے قیادت ہو یا معاشرت، معیشت ہو یا سیاست، عورت کو ہمیشہ اس کے اصل حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اسے اظہار کی آزادی ملتی ہے نہ قیادت کا منصب۔ کام کی جگہ پر ہراسیت ہو یا زبردستی…
صنفی برابری: آج بھی محض باتوں تک؟؟
“عورت اپنی جگہ ہر لحاظ سے مکمل ہے، وہ اپنے اندر تخلیق کرنے، پالنے پوسنے اور بدل کر رکھ دینے کی طاقت لئے بیٹھی ہے”۔ ڈیانے میری چائلڈ عورت، دنیا کی آبادی کا نصف ہے، محض کوئی شو پیس نہیں جسے گھر میں سجا کر رکھ دیا جائے، نہ ہی کوئی کمتر انسان ہے جسے کبھی کوئی مواقع نصیب نہ…
خواتین کی خودمختاری، زندگی کے ہر شعبے میں
خواتین کی خودمختاری کسی بھی ملک کی سماجی ترقی اور آسودہ حالی کے لئے لازم ہے۔ خواتین معیشت اور خوراک کی پیداوار میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہر دور میں اقوام کے استحکام، ترقی اور طویل مدتی خوشحالی کو یقینی بنانے میں خواتین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑی حد…
خواتین کی سیاسی خودمختاری
خواتین کی خودمختاری کا مطلب یہ ہے کہ خواتین کو اس قدر بااختیار اور طاقتور بنا دیا جائے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ صدیوں سے خواتین مردوں کے ہاتھوں بے پناہ مشکلات اٹھاتی چلی آ رہی ہیں۔ تاریخ کے ابتدائی ادوار میں تو ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جاتا تھا جیسے ان کا کوئی وجود ہی نہ…
عورت، ایک رحمت
ایک بوجھ ہے، ذمہ داری ہے، بدنصیبی کی نشانی ہے… پاکستان میں خواتین خاص طور پر بیٹیوں کے لئے نجانے کس کس طرح کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہمارا معاشرہ بس یہی سمجھتا ہے کہ عورت کا کام ہانڈی چولہے کے سوا کچھ نہیں اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ وہ اچھی سے…
ہر مشکل سے نبردآزما، اپنی جگہ ثابت قدم، اپنی منزلوں کی فاتح
زیادہ تر خواتین کے لئے دنیا کبھی بھی پھولوں کی سیج نہیں رہی لیکن اس کے باوجود بعض خواتین نے ہمت دکھائی اور اپنی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو پاش پاش کر دیا۔ میرا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور اپنی زندگی میں، میں نے خواتین کو دیکھا ہے کہ وہ روکھی سوکھی پہ صبر شکر کر لیتی ہیں…
جو حق بات کرتے ہیں، وہ سب کے حق کی بات کرتے ہیں
پاکستان میں خواتین کی خودمختاری کا معاملہ ہم میں سے کسی کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ اپنی روزمرہ زندگی میں ہم جو کچھ دیکھتے ہیں، جن تجربات سے گزرتے ہیں اور جو واقعات پیش آتے ہیں، ان سب میں کہیں نہ کہیں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے۔ یہ الگ بات کہ ان میں سے کتنے واقعات، تجربات…
قیادت، سیاست اور خواتین
عورت کوئی بھی ہو، وہ ایک عظیم لیڈر بھی بن سکتی ہے اور سیاست دان بھی، اپنا کاروبار کر بھی سکتی ہے اور اسے چلا بھی سکتی ہے۔ بہرحال وہ جس شعبے میں چاہے، آگے بڑھ سکتی ہے۔ اس عام غلط فہمی کو دور کرنا بہت ضروری ہے کہ عورتوں کا کام صرف گھر کی دیکھ بھال کرنا ہے اور…
خواتین اور قیادت: آئیں، دقیانوسی سوچ سے پیچھا چھڑائیں
خواتین جب بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں تو معیشتوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور ظاہر ہے، اس سے ملکوں کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔ یہ تبھی ممکن ہوتا ہے جب سماجی، معاشی اور سیاسی میدان میں خواتین کے ساتھ مردوں کے برابر سلوک کیا جائے۔ خواتین پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً نصف (48.8 فیصد) بنتی ہیں جس…
خواتین کی خودمختاری
آج کے اس جدید دور میں بھی اپنے آباؤ اجداد کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے عورتوں کو چار دیواری کی اس جیل میں بند کر کے رکھا ہوا ہے جسے ہم مکان کا نام دیتے ہیں۔ اس روش کو بدلنا ہو گا! ہماری اس دنیا میں جیسے جیسے ٹیکنالوجی میں بہتری آ رہی ہے، خواتین مسلسل پیچھے…
کووڈ اور خواتین کی قیادت: نئے حالات، نئی سوچ، نئی راہیں
آج کے دور میں کام کرنے اور قیادت کے تقاضے نبھانے کے لئے نئے طور طریقے اپنانا ضروری ہو گیا ہے۔ ایسے مضبوط لیڈر اس دور کی ضرورت ہیں جو ابلاغ کی شاندار صلاحیتوں سے مالامال ہوں، دوسروں کے ساتھ مل کر ٹیم کی شکل میں کام کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہوں اور جن کی سرگرمیوں کا محور…
خواتین اور قیادت
علاقائی، قومی اور عالمی سطحوں پر خواتین میں اب یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صنعت، حکومت، تعلیم، انجینئرنگ، صحت وغیرہ جیسے شعبوں کی قیادت میں ان کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ خواتین اب ان تمام روایتی حدود سے آگے نکلنے کے لئے پرعزم ہیں جن کی وجہ سے وہ صلاحیت اور مہارت ہونے کے باوجود بھی قیادت کے عہدوں…
صنف کی بنیاد پر سماجی، معاشی و سیاسی عدم مساوات
آج کے اس دور میں بھی ہمارا معاشرہ اسی مفروضے پر چل رہا ہے کہ جہاں تک سماجی مرتبے کی بات ہے تو خواتین ہر حال میں مردوں سے مختلف ہیں۔ قوانین، جن کے تحت خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، وہ مردوں اور عورتوں کے لئے ایک جیسے نہیں ہیں۔ کہنے کی حد تک قوانین عورتوں کو برابر…
ہمیں بڑھتے جانا ہے
ایک سچائی جو پاکستانی معاشرے کی جڑوں تک رچی بسی نظر آتی ہے، وہ یہ ہے کہ عورت ہمیشہ محض اس بناء پر کمتر اور ماتحت رہتی ہے کہ وہ عورت ہے۔ مردانہ سوچ ہمارے معاشرے کی رگ رگ میں بسی ہے جس کے تحت طے شدہ سی بات ہے کہ عورت کی قسمت کا ہر فیصلہ مرد کے ہی…
تبدیلی، خواتین کے بغیر؟
مختلف طاقتور طبقات ہر دور میں اپنی اپنی سیاسی اشرافیہ تخلیق کرتے رہے ہیں۔ رینالڈز اور ٹیلر رابنسن جیسے اہل علم کا کہنا ہے کہ کابینہ کوئی بھی ہو، اس میں خواتین کی تعداد عام طور پر برائے نام رہی ہے اور جو لوگ اس مرتبے پر فائز ہوتے رہے ہیں ان کے حصے میں زیادہ تر “نسوانی خصوصیات اور…
خواتین کی سیاسی قوت خطرے میں ہے!
لوگ کہتے تھے اکیسویں صدی میں دنیا بدل جائے گی، حقوقِ نسواں کا ایک بالکل نیا رخ ہمیں دیکھنا نصیب ہو گا۔ اب پتہ چل رہا ہے کہ اصل میں عدم مساوات کے رنگ ڈھنگ بدل گئے ہیں۔ پہلے سے زیادہ وسائل اب خواتین کی پہنچ میں اور ان کے کنٹرول میں ہیں، بعض اہم عہدوں پر خواتین فائز ہو…
خواتین اور سیاست
پاکستان میں ایک شعبہ ایسا ہے جس میں تحریکِ نسواں یا خواتین کی تحریک بڑی حد تک کامیاب رہی ہے اور وہ ہے خواتین کی سیاسی شمولیت۔ عائشہ خان نے 2018 میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ‘The Women’s Movement in Pakistan: Activism, Islam and Democracy’ میں بحیثیت مجموعی خواتین کے مسئلے پر بات کی ہے لیکن زیرِنظر تحریر میں…
برابری اور شمولیت: خواجہ سراؤں کے حقوق یقینی بنانے کا راستہ
خواجہ سرا برادری، پاکستان میں خاصی نمایاں تعداد میں موجود ہے۔ ان میں معاشرے کے سبھی طبقات سے تعلق رکھنے والے اور کم سن بچوں سے لے کر ستر سالہ بزرگوں تک، ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔ نسلی اور مذہبی وابستگی کے اعتبار سے دیکھیں تو تقریباً ہر نسل، ذات، مذہب اور عقیدے کے لوگوں میں خواجہ سرا موجود…
پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی
الیکشن ایکٹ (2017)، خواتین کو بطور ووٹر یا امیدوار، انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی کسی بھی کوشش کی ممانعت کرتا ہے۔ ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتیں، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں کم ازکم پانچ فیصد خواتین امیدوار نامزد کرنے کی پابند ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں تمام بڑی قومی جماعتیں اس کم سے کم…
خواتین کی خودمختاری کیوں اہم ہے؟
خواتین کی خودمختاری ایک پیچیدہ تصور ہے جو مسلسل تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس کی نئی تعریفیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا مطلب ہے مختلف مادی وسائل تک خواتین کی بہتر رسائی۔ ان وسائل میں بہت سی چیزیں شامل ہیں مثلاً اراضی، پیسہ، قرضے کی…
کل ہمارا ہے
ہمارے ہاں کتنی خواتین ایسی ہوں گی جن کے ذہن میں کبھی خیال آیا ہو کہ وہ کسی انتخاب میں حصہ لیں یا کسی سیاسی عہدے کے لئے انتخابی مہم چلائیں؟ جن معاشروں میں جمہوری عہدے اور نشستیں کچھ مخصوص گھرانوں کے “ہونہار سپوتوں” کو تحفے کی طرح پیش کئے جاتے ہوں، اور جہاں عام حالات میں خواتین کے لئے…
!!!جی ہاں، امید تو بہت ہے
میرے ایک سابقہ ساتھی نے مجھے پاکستان کی خواتین کے بارے میں کچھ لکھنے کو کہا تو اس وقت مجھے ایسے لگا جیسے میں سوچ کے دوراہے پر کھڑا ہوں اور کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ خواتین کیوں اور کیسے اس دنیا میں دوسرے درجے کی شہری بن کر رہ گئی ہیں۔ پہلا خیال میرے ذہن میں اس تحریک…
کرونا وائرس اور صنفی عدم مساوات – کئی پوشیدہ پہلو، جو پوشیدہ نہ رہے
ایک وباء تو وہ ہے جس کے بارے میں آپ سب جانتے ہیں اور بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ اپنی جگہ یہ بھی ٹھیک ہے کہ اخبارات نے اس کی شہ سرخیاں لگائیں اور حکومتی رہنما سب کام چھوڑ کر اس کے پیچھے لگ گئے۔ کہیں اپنوں کا ساتھ نہ رہا تو کہیں ہمارے ہیروز نے اپنی جان پر کھیل…
خواتین پر کرونا وائرس کے اثرات
مارچ 2020 کے ساتھ ہی کرونا وائرس کی عالمی وباء پاکستان میں بھی پہنچ گئی۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے اندر شدید معاشی کساد بازاری نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا جس نے کمزور طبقات کے لاتعداد افراد کے ذرائع معاش کو بری طرح متاثر کیا۔ پاکستان، جہاں صنفی عدم مساوات پہلے ہی اپنی کئی شکلوں میں…
پاکستانی خواتین – فرسودہ سیاسی سوچ کے خلاف برسرپیکار
“میرے نزدیک، بہتر جمہوریت وہ جمہوریت ہے جس میں خواتین کو نہ صرف ووٹ دینے اور منتخب کرنے کا، بلکہ منتخب ہونے کا حق بھی حاصل ہو”۔ یہ خوبصورت الفاظ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی موجودہ ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ کے ہیں، جو اس سے پہلے یو این ویمن کی سربراہ اور چلی کی وزیر دفاع اور صدر بھی…
انتخابات میں خواتین کی شمولیت، جس کا فیصلہ مرد کرتے ہیں!
پاکستان میں جتنے باصلاحیت، ذہین اور محنتی مرد ہیں، خواتین بھی زیادہ نہ سہی، اتنی باصلاحیت، ذہین اور محنتی ضرور ہیں۔ ہمارے ملک میں ایسی خواتین بھی ہیں جو آسکر اور نوبل جیسے انعامات بھی جیت چکی ہیں۔ ہمارے پاس شزا فرحان جیسی خواتین بھی ہیں جن کا نام میڈیا کے عالمی شہرت یافتہ ادارے فوربز نے تیس سال سے…