
بے نظیر بھٹو
سیاست دان، سابق وزیراعظم پاکستان
خاتون ہونا کہیں بھی آسان نہیں ہے۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ خواتین لیڈروں کے لئے رکاوٹیں زیادہ بڑی ہیں، تقاضے زیادہ
بلند ہیں، بندشیں زیادہ سخت ہیں اور دہرے معیارات زیادہ شدید ہیں ۔
خاتون لیڈر کی حیثیت سے، میرے خیال سے، میں نے ایک مختلف طرز کی قیادت متعارف کرائی۔ مجھے خواتین کے مسائل سے، آبادی کی شرح افزائش کم کرنے سے دلچسپی رہی …
ایک خاتون کی حیثیت سے میں نے ایک اضافی
پہلو کے ساتھ میدان سیاست میں قدم رکھا اور وہ تھا ماں کا پہلو

بیگم نسیم ولی خان
پاکستانی سیاست دان، سابق صدر و پارلیمانی لیڈر اے این پی، خیبرپختونخوا
خواتین کو سیاست میں ضرور حصہ لینا چاہئے کیونکہ وہ
معاشرے کا بڑا حصہ ہیں۔ خواتین کو نظرانداز کرنا معاشرے کی اکثریت کو نظرانداز
کرنے کے مترادف ہے

ہیلری کلنٹن
امریکی سیاست دان، سفارت کار، سابق امریکی وزیر خارجہ
خواتین دنیا میں ٹیلنٹ کا ایسا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں
جنہیں ابھی تک بروئے کار نہیں لایا گیا
اگرچہ ہم اس بلند ترین اور کٹھن ترین چھت کو پاش پاش
نہیں کر پائیں لیکن آپ کی بدولت ہم نے اس میں 18 ملین دراڑیں ضرور ڈال دی ہیں اور
ہر دراڑ سے روشنی کی پھوار اس طرح پڑ رہی تھی کہ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،
جو ہم سب کو اس امید اور علم کے نور سے
منور کرتی ہے کہ اگلی بار ہماری راہ کچھ آسان ہو گی اور ہم اس مقصد کے لئے اپنی
جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ہمارا یقین ہے کہ تعاون، تنازعہ سے بہتر ہے،
اتحاد، انتشار سے بہتر ہے، خودمختاری، آزردگی سے بہتر ہے اور پُل، دیواروں سے بہتر
ہیں"۔ "میرا ہمیشہ یہ یقین رہا ہے کہ خواتین مظلوم نہیں ہیں، ہم تبدیلی
کی امین ہیں، ہم ترقی کی تحریک ہیں، ہم امن کی معمار ہیں – ہمیں ضرورت ہے تو صرف
اس بات کی کہ لڑنے کا موقع ملے

کرسٹین لاگارڈے
فرانسیسی سیاست دان و صدر یورپی مرکزی بینک
ذرا سوچیں۔ دنیا کے 70 فیصد صارف اخراجات خواتین کے
قابو میں ہیں… خواتین کی کارکردگی بہتر ہو تو معیشتوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے
میرے نزدیک قیادت، لوگوں کی حوصلہ افزائی کا نام ہے۔
یہ انہیں ابھارنے کا نام ہے۔ یہ انہیں اس قابل بنانے کا نام ہے کہ وہ جو حاصل کرنا
چاہتے ہیں اسے حاصل کر سکیں – اور ایک مقصد کے تحت ایسا کریں
خواتین کو بطور اقلیت، ہمہ وقت اپنی قدروقیمت ثابت
کرنا پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ ضرورت سے زیادہ تیاری کرتی ہیں، ضرورت سے
زیادہ مطالعہ کرتی ہیں، ضرورت سے زیادہ قیاس باندھتی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ کئی
خواتین لیڈروں کا یہی معاملہ ہے۔ ہم ہمیشہ
ضرورت سے زیادہ کرتی ہیں

ٹیریسا مے
برطانوی سیاست دان، سابق برطانوی وزیر اعظم
میں ہمیشہ سیاست میں خواتین کی علمبردار رہی ہوں۔ ہم
محض الجھ کر رہ جاتی ہیں، سیاست کوئی کھیل نہیں۔ ہم جو فیصلے کرتے ہیں وہ لوگوں کی
زندگیوں پر اثر ڈالتے ہیں اور یہ ایسا کام ہے جسے ہمیں ہر حال میں اپنے ذہنوں میں
سب سے پہلے رکھنا ہوتا ہے
سیاست میں بہت سے مردوں کو اچانک خیال آیا کہ خواتین
بھی سیاست کا حصہ ہیں، اور یہ خیال اس وقت آیا جب انہیں یہ احساس ہوا کہ: یہ بھی
تو ووٹ ہیں!

مشیل بیکلیٹ
چلی کی سیاست دان، سابق صدر چلی
میرے نزدیک، بہتر جمہوریت وہ جمہوریت ہے جس میں
خواتین کو نہ صرف ووٹ دینے اور منتخب کرنے بلکہ منتخب ہونے کا حق بھی حاصل ہو

جیسنڈا آرڈن
نیوزی لینڈ کی سیاست دان اور موجودہ وزیرِ اعظم
آپ اپنا راستہ خود بنا سکتی ہیں، اپنی طرز کی لیڈر بنیں۔
ہمیں قیادت کی ایک نئی جنریشن پیدا کرنا ہو گی
یہ حقیقت ہے کہ میں تیسری خاتون وزیرِاعظم ہوں
اور میں نے کبھی یہ نہیں سمجھا کہ میں جو بھی کرنا چاہتی ہوں، میری صنف اس کی راہ
میں حائل ہو گی

شیخ حسینہ واجد
بنگلہ دیشی سیاست دان، موجودہ وزیراعظم
ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں جس میں
عالمی امن اور خواتین کی خودمختاری کو مرکزی حیثیت حاصل ہو تاکہ ہم غربت، امتیاز
اور تنازعہ سے پاک معاشرہ قائم کر سکیں

جولیا گیلارڈ
آسٹریلوی سیاست دان، سابق وزیرِ اعظم
اگر آپ ایک قوم کو بدلنا چاہتے ہیں، اپنے کرہ ارض کو
بدلنا چاہتے ہیں تو ایک لڑکی کو تعلیم دلوائیں

کونڈولیزا رائس
امریکی سیاست دان، سابق وزیر خارجہ
آپ شاید اپنے حالات پر قابو نہ پا سکیں لیکن حالات پر
اپنے جواب کو ضرور اپنے قابو میں رکھ سکتے ہیں
ہمیں محض اس خیال سے آگے نکلنا ہو گا کہ لڑکیاں لیڈر
بن سکتی ہیں اور ایسی مثالیں پیدا کرنا ہوں گی کہ انہیں لیڈر بننا چاہئے

مارگریٹ تھیچر
برطانوی سیاست دان، سابق وزیراعظم برطانیہ
سیاست میں اگر آپ کوئی بات کروانا چاہتے ہیں تو کسی
مرد سے کہیں۔ اگر آپ کوئی کام کروانا چاہتے ہیں تو کسی خاتون سے کہیں

ملکہ رانیہ ال عبداللہ، اردن
ہمارا عہدہ یا مرتبہ کچھ بھی ہو، ہماری ذات کا تعین
اس بات سے ہوتا ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں… ہم میں سے ہر فرد کو یہ
فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم کس طرح کا فرد بننا چاہتے ہیں – ہم کس طرح کا ورثہ اپنی
آئندہ نسل کو دینا چاہتے ہیں

مارگریٹ چیز سمتھ
امریکی سیاست دان، سابق سینیٹر
حق کی راہ ہمیشہ مقبول اور آسان راہ نہیں ہوتی۔ حق کی خاطر
اس وقت کھڑے ہونا، جب یہ غیرمقبول ہو، اخلاقی کردار کا اصل امتحان ہے

مشیل بیکلیٹ
چلی کی سیاست دان، سابق صدر چلی
"میرے نزدیک، بہتر جمہوریت وہ
جمہوریت ہے جس میں خواتین کو نہ صرف ووٹ دینے اور منتخب کرنے بلکہ منتخب ہونے کا
حق بھی حاصل ہو"۔
"جیسے جیسے اپنی آواز بلند
کرنے والے مرد، عورتیں اور نوجوانوں بڑھتے جاتے ہیں اور وہ مقامی حکومت میں سرگرم
ہوتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ مقامی لیڈر خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے لئے عملی
اقدام اٹھاتے ہیں، تبدیلی آتی جاتی ہے۔"

ایلن جانسن سرلیف
لائبیریائی سیاست دان، سابق صدر لائبیریا
"میرا یقین ہے کہ عورتوں کی بعض خوبیاں ایسی ہیں جو انہیں
مردوں پر برتری دلاتی ہیں۔ خواتین عام طور پر زیادہ دیانتدار ہوتی ہیں، مسائل پر
زیادہ حساس ہوتی ہیں اور جو کچھ کرتی ہیں پختہ عزم اور لگن کے بھرپور احساس کے
ساتھ کرتی ہیں۔ شاید اس لئے کہ وہ مائیں ہوتی ہیں اور ماں ہونے کے ناطے آپ اپنے
خاندان پر، نوجوانوں پر اور بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں"۔

انرا سولبرگ
وزیراعظم ناروے
"دنیا بھر میں خواتین کی
تعلیم اور خودمختاری کے نتیجے میں ایسا ممکن ہی نہیں کہ سب کے لئے زیادہ خیال
رکھنے والی، برداشت پر مبنی، منصفانہ اور پرامن زندگی وجود میں نہ آئے"۔
"درست کام کرنے میں کوئی ڈر
کبھی بھی آپ کے آڑے نہیں آنا چاہئے"

ساہلے ورک زیوڈے
صدر ایتھوپیا
"خواتین کی 51 فیصد آبادی کے
ساتھ وہ سب کمرے جن میں ہم رہتے ہیں، انہیں اس حقیقی دنیا کا عکاس ہونا چاہئے جس
کے ہم باسی ہیں۔ لیکن اس کے لئے تحمل اور
استقامت سے کام لینا ہو گا"۔
"قیادت ایک رویہ ہے جس کی شروعات اپنے ماحول پر توجہ دینے اور
ذمہ داری کے احساس سے ہوتی ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں، اسے پروان چڑھا سکتےہیں"

آنگ سان سو کوئی
میانمار کے ریاستی مشیر
"خواتین کی 51 فیصد آبادی کے
ساتھ وہ سب کمرے جن میں ہم رہتے ہیں، انہیں اس حقیقی دنیا کا عکاس ہونا چاہئے جس
کے ہم باسی ہیں۔ لیکن اس کے لئے تحمل اور
استقامت سے کام لینا ہو گا"۔
"قیادت ایک رویہ ہے جس کی شروعات اپنے ماحول پر توجہ دینے اور
ذمہ داری کے احساس سے ہوتی ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں، اسے پروان چڑھا سکتےہیں"