تقریبات

اپنے ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر کے ذریعے ویبینارز کے لئے رجسٹریشن کرائیں اور ان میں حصہ لیں

ویبینار میں حصہ لینے کا طریقہ جاننے کے لئے مختصر اور آسان رہنمائی

ویبینار کیا ہے؟

ویبینار (Webinar) کو آن لائن سیمینار یا ویب سیمینار بھی کہا جاتا ہے۔  یہ کوئی وڈیو پریزنٹیشن ہو سکتی ہے یا ورکشاپ یا پھر آن لائن لیکچر جس میں آپ ویبینار سافٹ ویئر (webinar software)  کے ذریعے حصہ لے سکتے ہیں۔ اس طرح کی آن لائن سرگرمیاں عام طور پر دوطرفہ یا انٹرایکٹو ہوتی ہیں، مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرتی ہیں اور ان کی بدولت آپ دنیا میں کسی بھی جگہ بیٹھے دوسرے لوگوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

پہلے رجسٹریشن کرائیں

اگر آپ کو کسی ویبینار میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے تو پہلے آپ کو اس کے لئے اپنی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔ یہ کام آپ کو مقررہ وقت سے پہلے یا پھر ویبینار میں حصہ لیتے وقت کرنا ہو گا۔

  • رجسٹریشن پیج کھولنے کے لئے رجسٹریشن لنک پر کلک کریں۔
  • اپنی رابطہ معلومات درج کریں، مزید کوئی معلومات مانگی گئی ہوں تو انہیں پُر کریں اور ‘رجسٹر’پر کلک کریں۔
  • رجسٹریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر کنفرمیشن  پیج آپ کے سامنے آ جائے گا۔

نوٹ: بعض اوقات ویبینار کے منتظم یا آرگنائزر ذاتی طور پر ہر رجسٹریشن کی منظوری دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں رجسٹریشن کی منظوری ہونے پر آپ کو ای میل کے ذریعے کنفرمیشن کا پیغام اور اس کے ساتھ ویبینار میں حصہ لینےکے لیے  (Join) کا لنک مل جائے گا۔

رجسٹریشن  لنک کہاں سے ملے گا؟

زیادہ تر، رجسٹریشن لنک آپ کو اسی ای میل میں ہی مل جاتے ہیں جس میں آرگنائزر آپ کو دعوت نامہ (Invitation) بھیجتے ہیں۔ بعض اوقات وہ انہیں آن لائن (مثلاً ٹوئٹر یا فیس بُک پر) پوسٹ کر دیتے ہیں یا پھر میسج کی شکل میں بھیج دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں اگر کوئی ہائپر لنک (Hyperlink) مثال کے طور پر اس طرح دیا گیا ہو “https://attendee.webinar.com/register ” اور اس کے آخر میں مخصوص رجسٹریشن کوڈ دیا گیا ہو تو یہی آپ کا رجسٹریشن لنک ہو گا۔ سکیورٹی کے پیش نظر صرف آرگنائزر ہی آپ کو رجسٹریشن یو آر ایل فراہم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ لنک نہ مل رہا ہو تو آرگنائزر یا ویبینار کا دعوت نامہ بھیجنے والے شخص کو ای میل بھیجیں اور ان سے کہیں کہ وہ آپ کو یہ لنک دوبارہ بھجوا دیں۔

ویبینار میں حصہ لیں

رجسٹریشن مکمل ہونے پر آپ کو کنفرمیشن کے لئے جو ای میل ملتی ہے اس میں ویبینار میں حصہ لینے کے لئے ضروری معلومات بھی شامل ہوتی ہیں۔ ویبینار کے مقررہ وقت پر آپ ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مقررہ وقت پر آپ درج ذیل طریقوں سے ویبینار میں حصہ لے سکتے ہیں:

  • ویبینار میں حصہ لینےکے لیے کا لنک (Join ): کنفرمیشن ای میل میں دئیے گئے Join لنک پر کلک کریں اور ویبینار میں شامل ہو جائیں۔
  • ویبینار آئی ڈی (Webinar ID ): اگر آپ کے پاس جوائن (Join )  لنک نہیں  ہے تو یہاں (here)  کلک کریں اور  9 ہندسوں کا ویبینار آئی ڈی درج کریں۔

اس طرح آپ خودکار طریقے سے ویبینار میں شامل ہو جائیں گے!

ویبینار سافٹ ویئر، انسٹال کرنے کا طریقہ

پہلی بار کسی ویبینار میں حصہ لینے پر ویبینار سافٹ ویئر خودکار طریقے سے آپ کے کمپیوٹر کا سیٹ اپ (Setup) دیکھ لے گا اور اس کے مطابق آپ کو ویبینار میں حصہ لینے کا بہترین طریقہ بتا دے گا۔ اگر آپ کا ونڈوز (Windows) یا میک (Mac) کمپیوٹر ضروری تقاضوں کے مطابق (Compatible) ہو گا تو جیسے ہی آپ جوائن پر کلک کریں گے، سافٹ ویئر، انسٹالیشن (Installation) شروع کر دے گا۔ ویبینار ڈیسک ٹاپ ایپ کی انسٹالیشن کے دوران بعض جگہوں (windows)  پر آپ کو کلک کرنا پڑے گا یعنی آپ ویبینار کو اجازت دیں گے کہ وہ آپ کے کمپیوٹر پر اپنا کام کر سکے۔ یاد رہے کہ ڈاؤن لوڈ کی ہدایات مختلف کمپیوٹرز پر مختلف ہو سکتی ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ آپ کے کمپیوٹر پر کون سا آپریٹنگ سسٹم ہے اور آپ کون سا ویب براؤزر (Web Browser) استعمال کر رہے ہیں۔

ویبینار دیکھیں

ویبینار میں حصہ لینے کی کارروائی پوری ہونے پر آپ اس میں شریک ہو جاتے ہیں ! ویبینار شروع ہو گیا ہے یا نہیں، اس کے مطابق آپ کے سامنے درج ذیل پیغامات آ سکتے ہیں:

  • اگر آپ کے سامنے یہ پیغام آئے،  “The meeting will begin when the organizer arrives,” (یعنی میٹنگ آرگنائزر کے آنے پر شروع ہو گی) ، اس کا مطلب یہ ہے کہ آرگنائزر نے ابھی نشریات شروع نہیں کیں۔ جیسے ہی نشریات شروع ہوں گی، آڈیو یا وڈیو آپ کے سامنے آ جائے گی۔
  • اگر ایک نئی ونڈو کھل جائے اور آپ کے سامنے یہ پیغام آئے، “Waiting to view ‘s screen” (آرگنائزر کی سکرین سامنے آنے کا انتظار کریں) ، اس کا مطلب یہ ہے کہ آرگنائزر ابھی سکرین پر کچھ پیش نہیں کر رہا۔ لہٰذا فی الحال آپ صرف آواز سن سکتے ہیں۔

ہے نہ بالکل آسان۔ اب بے فکر ہو کر ویبینار دیکھیں!

ویبینار سے باہر آنے کا طریقہ

کسی بھی وقت ویبینار سے باہر آنے کے لئے Leave meeting پر کلک کریں۔ آپ کے باہر آ جانے کے بعد بھی ویبینار اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میزبان اسے ختم نہیں کرے گا۔ لہٰذا آپ چاہیں تو دوبارہ بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Skip to content