Home

  ویمن ان الیکشنز کوئز میں حصہ لیں اور سیاست کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں۔  آج کا کوئز   |   اس ہفتہ کا کوئز

CPDI Logo Women in Elections Women in Politics PakVoter Elections Portal Pakistan
PakVoter Logo Women in Elections Women in Politics PakVoter Elections Portal Pakistan

ویمن اِن الیکشنز

‘ویمن اِن الیکشنز’ ویب سائٹ پاک ووٹر پورٹل کا حصہ ہے۔ ‘پاک ووٹر’ پورٹل، سی پی ڈی آئی اور آئی ایف ای ایس نے مل کر تیار کی ہے (جس کا آغاز 2013 کے عام انتخابات سے قبل کیا گیا)  اور یہ پہلا آن لائن فورم ہے جہاں پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں غیرجانبدارانہ معلومات فراہم کی گئی ہیں اور  اس بناء پر یہ پاکستان بھر میں ہونے والے انتخابات اور انتخابی عمل کے بارے میں ایک بااعتماد معلوماتی ذریعہ کا کام دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس پورٹل کی تیاری میں ہر عمر کے افراد اور آبادی کے تمام طبقات کی ضرورتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے جس کی بدولت وہ بآسانی تمام معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً معذور افراد اپنی سہولت کے مطابق ویب سائٹ کے مختلف حصوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں، ٹیکسٹ کا سائز بڑھا سکتے ہیں یا بیک گراؤنڈ کا رنگ تبدیل کر سکتے ہیں تاکہ وہ ویب پیج پر دیا گیا مواد آسانی سے پڑھ سکیں۔

‘ویمن اِن الیکشنز’ میں پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں خواتین سے متعلق اعدادوشمار، منتخب حکومت کے تمام مراحل میں خواتین کے لئے مخصوص کوٹہ کی معلومات،  جمہوری عمل میں خواتین کی شمولیت کی اہمیت پر پیغامات اور خاص طور پر خواتین ووٹرز کے لئے معلومات بھی دی گئی ہیں۔ پورٹل پر وہ تمام ضروری معلومات پوری تفصیل کے ساتھ بیان کر دی گئی ہیں جن کی ضرورت خواتین کو اپنا قومی شناختی کارڈ بنواتے وقت اور انتخابات والے دن ووٹ دیتے وقت پیش آ سکتی ہے۔

تازہ ترین بلاگز

اگرآپ بھی صنفی امور، خواتین کی سیاسی شمولیت یا جمہوریت جیسے موضوعات کے علاوہ لوگوں میں  سماجی و سیاسی شعور و آگاہی پیداکرنے کے لئے کچھ لکھنا چاہتے ہیں، تو  ‘ویمن اِن الیکشنز’ کا یہ فورم آپ کے لئے ہی ہے۔ اپنی آواز اٹھائیں، اپنی آراء ہمیں بھجوائیں۔ بلاگ لکھیں اور wie@pakvoter.org پر بھجوائیں۔ ہم آپ کی تحریریں یہاں شائع کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز
Skip to content