خواتین کی خودمختاری کسی بھی ملک کی سماجی ترقی اور آسودہ حالی کے لئے لازم ہے۔ خواتین معیشت اور خوراک کی پیداوار میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہر دور میں اقوام کے استحکام، ترقی اور طویل مدتی خوشحالی کو یقینی بنانے میں خواتین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑی حد…
خواتین کی خودمختاری کا مطلب یہ ہے کہ خواتین کو اس قدر بااختیار اور طاقتور بنا دیا جائے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ صدیوں سے خواتین مردوں کے ہاتھوں بے پناہ مشکلات اٹھاتی چلی آ رہی ہیں۔ تاریخ کے ابتدائی ادوار میں تو ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جاتا تھا جیسے ان کا کوئی وجود ہی نہ…
ایک بوجھ ہے، ذمہ داری ہے، بدنصیبی کی نشانی ہے… پاکستان میں خواتین خاص طور پر بیٹیوں کے لئے نجانے کس کس طرح کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہمارا معاشرہ بس یہی سمجھتا ہے کہ عورت کا کام ہانڈی چولہے کے سوا کچھ نہیں اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ وہ اچھی سے…
زیادہ تر خواتین کے لئے دنیا کبھی بھی پھولوں کی سیج نہیں رہی لیکن اس کے باوجود بعض خواتین نے ہمت دکھائی اور اپنی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو پاش پاش کر دیا۔ میرا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور اپنی زندگی میں، میں نے خواتین کو دیکھا ہے کہ وہ روکھی سوکھی پہ صبر شکر کر لیتی ہیں…
پاکستان میں خواتین کی خودمختاری کا معاملہ ہم میں سے کسی کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ اپنی روزمرہ زندگی میں ہم جو کچھ دیکھتے ہیں، جن تجربات سے گزرتے ہیں اور جو واقعات پیش آتے ہیں، ان سب میں کہیں نہ کہیں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے۔ یہ الگ بات کہ ان میں سے کتنے واقعات، تجربات…
عورت کوئی بھی ہو، وہ ایک عظیم لیڈر بھی بن سکتی ہے اور سیاست دان بھی، اپنا کاروبار کر بھی سکتی ہے اور اسے چلا بھی سکتی ہے۔ بہرحال وہ جس شعبے میں چاہے، آگے بڑھ سکتی ہے۔ اس عام غلط فہمی کو دور کرنا بہت ضروری ہے کہ عورتوں کا کام صرف گھر کی دیکھ بھال کرنا ہے اور…
خواتین جب بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں تو معیشتوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور ظاہر ہے، اس سے ملکوں کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔ یہ تبھی ممکن ہوتا ہے جب سماجی، معاشی اور سیاسی میدان میں خواتین کے ساتھ مردوں کے برابر سلوک کیا جائے۔ خواتین پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً نصف (48.8 فیصد) بنتی ہیں جس…
آج کے اس جدید دور میں بھی اپنے آباؤ اجداد کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے عورتوں کو چار دیواری کی اس جیل میں بند کر کے رکھا ہوا ہے جسے ہم مکان کا نام دیتے ہیں۔ اس روش کو بدلنا ہو گا! ہماری اس دنیا میں جیسے جیسے ٹیکنالوجی میں بہتری آ رہی ہے، خواتین مسلسل پیچھے…
آج کے دور میں کام کرنے اور قیادت کے تقاضے نبھانے کے لئے نئے طور طریقے اپنانا ضروری ہو گیا ہے۔ ایسے مضبوط لیڈر اس دور کی ضرورت ہیں جو ابلاغ کی شاندار صلاحیتوں سے مالامال ہوں، دوسروں کے ساتھ مل کر ٹیم کی شکل میں کام کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہوں اور جن کی سرگرمیوں کا محور…
علاقائی، قومی اور عالمی سطحوں پر خواتین میں اب یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صنعت، حکومت، تعلیم، انجینئرنگ، صحت وغیرہ جیسے شعبوں کی قیادت میں ان کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ خواتین اب ان تمام روایتی حدود سے آگے نکلنے کے لئے پرعزم ہیں جن کی وجہ سے وہ صلاحیت اور مہارت ہونے کے باوجود بھی قیادت کے عہدوں…
