صوبہ ضلع پارٹی حلقہ
خیبرپختونخوا پشاور پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشست/ خیبرپختونخوا

سیاسی کیریئر

محترمہ شاندانہ گلزار خان، 2018 کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔27 ستمبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے انہیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس مقرر کیا۔ 2019 میں انہیں تین سالہ مدت کے لئے کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی پارلیمانوں اور مقننہ جات کی خواتین ارکان کے نیٹ ورک، کامن ویلتھ ویمن پارلیمنٹیرینز کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔ وہ قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکن ہیں جن میں نجکاری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، اور صنعتوں اور پیداوار کی قائمہ کمیٹیاں شامل ہیں۔ وہ زرعی مصنوعات پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی رکن بھی ہیں۔

 

Leave a comment

Skip to content