صوبہ ضلع پارٹی حلقہ
پنجاب راجن پور، میانوالی پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشست/ پنجاب

سیاسی کیریئر

محترمہ شیریں مزاری نے 2008 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان رہیں۔ 2012 میں جب وہ مرکزی نائب صدر اور انچارج خارجہ پالیسی تھیں تو انہوں نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ دے دیا۔ 2013 میں وہ دوبارہ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں وہ پہلی بار پنجاب سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی چیف وِپ رہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں انہیں پنجاب سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار کی حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب کیا گیا۔18 اگست کو عمران خان نے اپنی وفاقی کابینہ کا باضابطہ اعلان کیا اور شیریں مزاری کو وزیرِ انسانی حقوق مقرر کیا گیا۔ 20 اگست 2018 کو انہوں نے وفاقی کابینہ میں انسانی حقوق کی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

Leave a comment

Skip to content