انتخابی حلقہ جماعت نشست
RSW-132  پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی مخصوص نشست
سیاسی کیریر

شہلا رضا کا سیاسی کیریر ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں ہی شروع ہو گیا تھا۔ 1986 میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹوڈنٹ ونگ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن میں اس وقت شمولیت اختیار کی جب سیاسی سرگرمیوں پر پابندی تھی۔  فوجی اقتدار کے دنوں میں بھی وہ میدان سیاست میں خاصی سرگرم رہیں۔ تین سال بعد انہیں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جوائنٹ سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ سال 2005 میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ، کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری بنیں۔ اپنی سیاسی سرگرمیوں کی بدولت وہ سندھ کی صوبائی اسمبلی تک پہنچنے میں کامیاب رہیں اور 2008 کے عام انتخابات میں انہیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب کر لیا گیا۔ 30 مئی 2013 کو وہ 86 کے مقابلے میں 152 ووٹوں کی اکثریت سے سندھ اسمبلی کی سپیکر منتخب ہوئیں جبکہ اس سے پہلے وہ 7 اپریل 2008 کو بلامقابلہ صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر منتخب ہو چکی تھیں۔ اپنے اس عہدے کے باوصف وہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن، سندھ برانچ کی نائب صدر بھی ہیں۔ ان دنوں وہ خواتین کے لئے مخصوص نشست سے رکن صوبائی اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Leave a comment

Skip to content