صوبہ ضلع پارٹی حلقہ
سندھ حیدرآباد پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشست/ سندھ

سیاسی کیریئر

محترمہ نزہت پٹھان،  2002 کے عام انتخابات میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئیں۔اکتوبر 2006 میں وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کیا اور  اپنا مشیر ٰ مقرر کیا۔  2008 کے عام انتخابات میں وہ دوبارہ خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔2011 میں انہوں نے ق لیگ کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ہم خیال) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اکتوبر 2016 میں انہیں پاکستان تحریک انصاف سندھ خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔  2018 کے عام انتخابات میں وہ سندھ سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

Leave a comment

Skip to content