صوبہ ضلع پارٹی حلقہ
سندھ خیرپور پاکستان پیپلز پارٹی این اے -208، خیرپور -1

سیاسی کیریئر

محترمہ نفیسہ شاہ، 2001 سے 2007 تک ضلع خیرپور کی ناظم کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔ 2008 کے عام انتخابات میں وہ سندھ سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی  جانب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ 2008 سے 2013 کے دوران وہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی سربراہ اور ویمنز پارلیمنٹری کاکس کی جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر فائز رہیں۔ وہ کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی نائب صدر بھی رہیں۔ 2011 میں انہیں سندھ میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق تحقیقی کام پر اوکسفرڈ یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔ 2013 کے عام انتخابات میں وہ دوسری بار خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں انہیں حلقہ این اے -208 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی منتخب کر لیا گیا۔

Leave a comment

Skip to content