ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر صحت، سندھ
ڈاکٹر عذرا سابق صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ہیں۔ وہ اس وقت سندھ کی صوبائی وزیرِ صحّت و بہبود آبادی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ پیشہ ورانہ تربیت کے اعتبار سے وہ ایک فزیشن، سرجن ہیں۔ میدانِ سیاست میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے وابستہ ہیں اور تین بار پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن بن چکی ہیں۔ ڈاکٹر عذرا، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبِسٹ) کی چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ڈاکٹر عذرا نے موجودہ وباء کے دوران سندھ حکومت کے لئے خاطرخواہ معلومات اور رہنمائی کی فراہمی کا کام انجام دیا ہے۔ ان کی سرگرمیوں کی بدولت پورے سندھ میں ہسپتالوں اور کیئر سنٹرز کے قیام میں مدد ملی جن کے ذریعے لاکھوں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ میڈیا، معلومات، اطلاعات اور خواندگی کے پھیلاؤ میں بے پناہ کردار ادا کرتا ہے اور اسی بناء پر وہ میڈیا کے ساتھ مل کر عوام تک حقیقی معلومات و اطلاعات پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملہ کے ہمراہ موجودہ وبائی بحران سے نمٹنے کی جدوجہد میں پیش پیش ہیں۔ ان کے اقدامات سندھ کے عوام کے لئے پیغامِ امید کی علامت ہیں۔ وہ اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے اور میڈیکل کمیونٹی کو وہ احترام ملے جس کی وہ اصل میں حقدار ہے۔ ڈاکٹر عذرا، مردوں اور خواتین دونوں کی رہنما ہیں۔ وہ نہ صرف خواتین کے لئے بلکہ اس قوم کے مردوں کے لئے بھی ایک مثال ہیں۔
