صوبہ ضلع پارٹی حلقہ
بلوچستان کیچ بلوچستان عوامی پارٹی این اے -271، کیچ -3

سیاسی کیریئر

محترمہ زبیدہ جلال اس وقت پاکستان کی وزیرِ دفاعی پیداوار ہیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے استاد، سماجی کارکن اور آزادی فکر کی حامی ہیں۔ انہوں نے 20 اگست 2018 کو وزیر دفاعی پیداوار کا عہدہ سنبھالا۔ 2002 میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ  ق  کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد  وہ وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں ایک سرکردہ خاتون وزیر کے طور پر شامل ہوئیں اور عوامی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کر لی۔ 2002 سے 2007 تک وہ وزیر تعلیم رہیں لیکن 2008 میں ہونے والے عام انتخابات میں وہ مسلم لیگ  ق کی جانب سے انتخاب جیتنے میں ناکام رہیں۔ پانچ سال کے مختصر عرصے کے لئے قومی سیاست سے دور رہنے کے بعد وہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئیں لیکن کرن حیدر کے حق میں دستبردار ہو گئیں جو 2013  کے عام انتخابات میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔  محترمہ زبیدہ جلال اس کے بعد بھی پاکستان مسلم لیگ کی خاتون رہنما کے طور پر کام کرتی رہیں۔ 2018 کے عام انتخابات سے قبل  وہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو گئیں اور قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونے میں کامیاب رہیں۔

Leave a comment

Skip to content