صوبہ | ضلع | پارٹی | حلقہ |
---|---|---|---|
پنجاب | رحیم یار خان | پاکستان مسلم لیگ ن | مخصوص نشست/ پنجاب |
سیاسی کیریئر
محترمہ زیب جعفر نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1997 میں ضلع کونسل، رحیم یارخان کی وائس چیئرپرسن منتخب ہونے کے بعد کیا۔ 1997 سے 2013 تک انہوں نے کئی انتخابات میں حصہ لیا لیکن ناکام رہیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں وہ پنجاب سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں وہ دوبارہ پنجاب سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔