
انتخابی حلقہ | جماعت | نشست |
---|---|---|
WR-22 | پاکستان پیپلز پارٹی | خواتین کی مخصوص نشست |
سیاسی کیریر
نگہت اورکزئی، 2002 سے خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ 2002 کے عام انتخابات میں وہ پہلی بار خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ 2008 کے عام انتخابات میں وہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں اور خواتین کے لئے مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب رہیں۔ اس مدت کے دوران انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی لیڈر کے طور پر بھی فرائض انجام دئیے۔ وہ خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر بھی خدمات انجام دیتی رہیں اور دسمبر 2012 میں اس عہدے سے مستعفی ہو کر دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں۔ 2013 اور پھر 2018 کے عام انتخابات میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔