صوبہ ضلع پارٹی حلقہ
پنجاب لاہور پاکستان پیپلز پارٹی مخصوص نشست/ پنجاب

سیاسی کیریئر

سال 2002 کے عام انتخابات میں حنا ربانی کھر، پنجاب کے حلقہ این اے -177   مظفرگڑھ2  سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ اس سے قبل ان کے والد، سینئر سیاست دان غلام ربانی کھر، اس حلقے کی نمائندگی کرتے رہے۔ حنا ربانی کھر نے شوکت عزیز کے دور حکومت میں نمایاں حیثیت حاصل کی۔ 2003 میں انہیں پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی امور و شماریات مقرر کیا گیا جبکہ اگلے سال وزیر مملکت برائے اقتصادی امور بنا دیا گیا اور وہ 2007 تک اس عہدے پر فائز رہیں۔ 2005 میں پاکستان کے شمالی حصے میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد وہ وزیر مملکت کی حیثیت سے  بین الاقوامی امدادی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہیں اور “ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت” پائپ لائن منصوبے پر بھی کام کیا۔ بعد ازاں انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت ملی اور دوسری بار بھی انہوں نے اپنے حلقے سے کامیاب انتخابی مہم چلائی۔ 2008 میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد انہیں یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور کے طور پر شامل کیا گیا۔ 11 فروری 2011 کو یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں ہی انہیں وزیر مملکت برائے امور خارجہ مقرر کر دیا گیا۔ وہ پانچ ماہ تک قائمقام وزیر خارجہ کے طور پر کام کرتی رہیں جس کے بعد 18 جولائی کو انہیں وفاقی وزیر خارجہ بنا دیا گیا۔ 19 جولائی کو انہوں نے اس عہدے کا حلف اٹھایا اور یوں دنیا کی پہلی سب سے کم عمر خاتون وزیر خارجہ بن گئیں۔

Leave a comment

Skip to content