صوبہ | ضلع | پارٹی | حلقہ |
---|---|---|---|
پنجاب | لاہور | پاکستان مسلم لیگ ن | مخصوص نشست/ پنجاب |
سیاسی کیریئر
محترمہ کرن ڈار، 2008 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں انہیں دوبارہ پنجاب سے ن لیگ کی امیدوار کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب کر لیا گیا۔ اپریل 2015 میں وہ عائشہ رضا فاروق کے استعفیٰ کے بعد پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر ن لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہو گئیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر وہ دوبارہ ن لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔