
صوبہ | پارٹی | مدت |
---|---|---|
بلوچستان | پاکستان مسلم لیگ – ن | مارچ 2015 تا مارچ 2021 |
سیاسی کیریئر
کلثوم پروین، بلوچستان یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت سینیٹ پاکستان کی رکن ہیں۔ ان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ وہ ایک سماجی کارکن ہیں جو بلوچستان کے دیہی علاقوں میں قائم تعلیمی و تکنیکی سکولوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ان اداروں میں پانچ ہزار طلبہ کو بنیادی تعلیمی و تکنیکی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں گداگروں کے لئے بھی ایک سکول بنایا ہے جہاں انہیں مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں۔