انتخابی حلقہ جماعت نشست
RSW-149 پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی مخصوص نشست
سیاسی کیریر

ہیر سوہو، پہلی بار 2002 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ 2008 کے عام انتخابات میں انہوں نے حلقہ این اے -238 (ٹھٹھہ II-) سے ایم کیو ایم کی جانب سے ہی قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا لیکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کے ہاتھوں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہی انتخابات میں وہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس -85 (ٹھٹھہ II-) سے بطور آزاد امیدوار اور حلقہ پی ایس -86 (ٹھٹھہ III-) سے بطور ایم کیو ایم کی امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں لیکن ان دونوں نشستوں پر انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور پہلی نشست پر انہیں سسی پلیجو اور دوسری نشست پر شاہ حسین شاہ شیرازی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ البتہ انہی انتخابات میں وہ دوبارہ خواتین کی مخصوص نشست پر ایم کیو ایم کی امیدوار کی حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو گئیں۔ مارچ 2018 میں انہوں نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور 2018 کے عام انتخابات میں وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

Leave a comment

Skip to content