خواتین سے کئے گئے وعدے
- معذور افراد کو گھر الاٹ کئے جائیں گے۔
- پی ٹی آئی معذوری کی تمام کیٹیگریز کا تعین کرے گی اور انہیں تسلیم کرے گی اور خصوصی شناختی کارڈ یا معذوری سرٹیفکیٹ کے اجراء کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو کسی امتیاز کے بغیر مراعات اور سہولیات ملیں۔
- پی ٹی آئی تمام حکومتی اداروں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے ملازمتوں کے 2 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
- پی ٹی آئی منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو سرکاری اور نجی شعبے کی پارٹنرشپ کے ذریعے تربیت، ہنر اورسرمایہ فراہم کرے گی اور شدید معذوری کا شکار افراد کو آمدنی کی شکل میں مدد دی جائے گی۔
- پی ٹی آئی، خصوصی تعلیم کے صوبائی محکموں اور اداروں پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے ان کے بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل اور معاون ٹیکنالوجیز کو بہتر بنائے گی۔
- ہم معمولی معذوری والے افراد کو عام سکولوں میں لانے کے لئے معذوری پر قابو پانے/ اس کے اثرات پر قابو پانے میں مدد فراہم کریں گے۔
- پی ٹی آئی معذور بچوں کی جلد سکریننگ اور ان کے ساتھ میل جول کو فروغ دینے کے لئے متعلقہ طبی عملہ اور ہیلتھ ورکرز کو تربیت فراہم کرے گی۔
- پی ٹی آئی، وفاقی اور صوبائی پروگراموں کے ذریعے معاون آلات/ ٹیکنالوجیز مثلاً ہیئرنگ ایڈز، وہیل چیئر وغیرہ فراہم کرے گی۔
- پی ٹی آئی صوبائی اور قومی خصوصی اولمپکس کرائے گی اور کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی اور سپورٹس فیڈریشنز کو ہدایات کرے گی کہ وہ سپیشل اتھلیٹس کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کو سپانسر کریں۔
- ہر ضلع میں ڈس ایبلٹی ریسورس سنٹر قائم کیا جائے گا جو منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی سکریننگ اور تھراپی کے لئے ضروری آلات اور سامان سے لیس ہو گا۔
- پی ٹی آئی، پاکستان بھر کے غریب ترین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کرے گی اور منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے خصوصی معاونت کے پروگرام شروع کرے گی۔ ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو برقرار رکھیں گے اور اسے مضبوط بنائیں گے۔
- ہم غریبوں کے لئے سماجی تحفظ کے ایک بنیادی ادارے کے طور پر بی آئی ایس پی کو برقرار رکھیں گے اور اسے بہتر بنائیں گے، اور منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے خصوصی معاونت کے پروگرام شروع کریں گے۔
- پی ٹی آئی منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی تشخیص، ان کی معاونت اور انہیں معاشرے کا حصہ بنانے کے لئے حقوق پر مبنی سوچ اپناتے ہوئے ضروری وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرے گی۔
- پی ٹی آئی ملک میں معذوری کی موجودگی کا صحیح اندازہ لگانے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ملک گیر سروے منعقد کرےگی جس کے ذریعے خصوصی ضروریات کے حامل افراد کی مدد پر قابل عمل معلومات تیار کی جائیں گی۔
- خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو یکساں اور سب کی شمولیت پر مبنی مواقع فراہم کرنے کے لئے قوانین نافذ کئے جائیں گے، بالخصوص تمام عمارتوں میں وہیل چیئر کے ذریعے رسائی کے لئے خصوصی قانون بنایا جائے گا، معذور افراد کے لئے الگ ٹائلٹ بنائے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تعلیم اور ملازمتوں میں خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے کوٹہ پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے۔
- پی پی پی معذور افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کنونشن کی دفعات پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کا عہد کرتی ہے جس کی توثیق پاکستان 2011 میں کر چکا ہے۔
- ایک وزیر کا تقرر کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی فلاح وبہبود پر مناسب توجہ دی جائے اور ان کے لئے مناسب وسائل مختص کئے جائیں۔
- سینیٹ کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں بھی منفرد صلاحیتوں کے لئے حامل افراد کے لئے مخصوص نشستیں رکھی جائیں گی۔
- پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کا تقرر کیا جائے گا تاکہ پارٹی میں ان کی آواز موثر طریقے سے بلند کی جا سکے۔
- قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں بھی منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی فلاح وبہبود کے لئے قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
- منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد سے متعلق تمام مروجہ قوانین کے جامع جائزہ کے لئے قومی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی مرتب کرے گی۔
- منفرد صلاحیتوں کے حامل تمام افراد سے متعلق تمام قوانین کو ایک جامع ایکٹ کی شکل میں یکجا کیا جائے گا تاکہ متعلقہ قوانین اور قواعد پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
- ہم کام اور روزگار میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے برابر مواقع یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
- کام کے ماحول اور روزگار کے حصول میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق کے تحفظ اور نفاذ پر قانون سازی کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا
- سرکاری شعبے کی ملازمتوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے مختص کوٹہ کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں موجودہ حالات کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
- منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو ملازمت دینے والے نجی شعبے کے اداروں کو ٹیکس ریلیف کے علاوہ دیگر اقسام کی ریلیف دی جائے گی۔
- “منفرد صلاحیتوں کا حامل فرد ہونے پر مثبت سوچ” کی سرٹیفکیشن پر ایک باقاعدہ سکیم شروع کی جائے گی جس میں حصہ لینے والے سرکاری اور نجی اداروں کی نہ صرف سرٹیفکیشن کی جائے گی بلکہ انہیں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو کام اورروزگار کے برابر مواقع فراہم کرنے پر ٹیکس ریلیف اور دیگر ریلیف دی جائے گی۔
- سرکاری شعبے کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے مختص کوٹہ کا جائزہ لیا جائے گا اور اسے موجودہ حالات کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
- سرکاری شعبے کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم منفرد صلاحیتوں کے حامل طلبہ کو فیس سے مکمل استثناء دیا جائے گا۔
- سرکاری شعبے کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے فیس میں نمایاں رعایت یقینی بنانے کے لئے قانون سازی/ قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔
- سرکاری اور نجی عمارات، سہولیات اور جہاں کہیں ضروری ہو، میں منفرد صلاحیتوں کے حامل تمام افراد کی رسائی سے متعلق موجودہ قانون سازی/ قوانین اور قواعد کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
- سرکاری اور نجی شعبے کی عمارات کے قواعد میں ترمیم کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام موجودہ اور نئی عمارات میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو مناسب رسائی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔
- سرکاری اور نجی شعبے کی ٹرانسپورٹ میں رسائی سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ انہیں وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد اور منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے مناسب طور پر قابل رسائی بنایا جا سکے۔
- بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خطوط پر منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے “منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کا کارڈ” کے ذریعے ان تمام افراد کو حفظان صحت کی مفت اور فوری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
- “منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے کاؤنٹرز” کے ذریعے ان افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں فوری اور آسان رسائی دی جائے گی۔
- اس امر کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے کہ منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو تھانوں، سیشن کورٹس اور اعلیٰ عدالتوں میں انصاف تک آسان اور فوری رسائی میسر ہو۔
- “منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے ٹریبونل” قائم کئے جائیں گے جو منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد سے متعلق قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اور امتیازی سلوک کے مقدمات میں انہیں فوری انصاف فراہم کریں گے۔
- اے این پی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر، مارکیٹوں، اور شاپنگ مالز میں خواتین کے لئے الگ، صاف اور فعال ٹائلٹ ہونے چاہئیں جہاں معذور خواتین کے لئے بھی انتظام کیا گیا ہو۔
- اے این پی تمام اضلاع میں ماس ٹرانسپورٹ کا بہتر نظام شروع کرے گی جس میں خواتین اور معذور افراد کے لئے مخصوص جگہوں اور محفوظ ماحول کا اہتمام کیا جائے گا۔
- معذور افراد کے لئے ہر سطح کی ملازمتوں میں خاطر خواں کوٹا مختص کیا جاۓ گا
- مکمل طور پر معذور افراد کی کفالت کے لئے ماہانہ معقول وظیفے کا انتظام کیا جاۓ گا
- معذور شہریوں کے آرام و احترام کے پیش نظر ہر پبلک مقام پر ان کے لئے علحیدہ کاونٹر ہوں گے .